فواد چودھری

راجہ ریاض ایک لوٹا ہے ، اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا لگا کر چیئرمین نیب کا تقرر کیا جائے، فواد چودھری

لاہور (رپورٹنگ آں لائن)پاکستان تحریک انصاف کےسینئر نائب اور سابق وزیر اطلاعات صدر فواد چودھری نے کہا ہے کہ راجہ ریاض کی مشاورت سے چیئرمین نیب کی تقرری قابل قبول نہیں، لیڈر آف اپوزیشن پی ٹی آئی کا لگایا جائے بعد میں چیئرمین نیب کی تقرری کی جائے، سب کو معلوم ہے راجہ ریاض ایک لوٹا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا عمران خان کو اس حالت میں حاضری کیلئے بلانا درست نہیں تھا، عمران خان اگر گرفتاری سے بچنا چاہتے تو یہ ساری جدوجہد نہ کرتے، عمران خان لندن کا ٹکٹ کٹواتے اور چلے جاتے، پاناما میں شامل 5 ججز کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، ان معاملات پر سپریم کورٹ سے جواب آنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی نظام کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے عدالت ہمیں جہاں بلائے گی ہم حاضر ہوں گے، چیئرمین نیب نے استعفی دیا، یہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا حساب ہوگیا ہے،

چیئرمین نیب کے استعفے سے سبق لیا جائے، ان کو مقدمے درج کرنے کیلئے نیب کی ضرورت تھی، یہ نیب کے بغیر بھی مقدمے درج کر رہے ہیں،انہوں نے کہا حکومت نے ہماری لیڈرشپ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج کروائے، میرے اوپر بغاوت کا کیس بنایا گیا، اگر 4دن اور جیل میں رہتا تو مجھ پر چرس کا کیس بھی بن جانا تھا، ان کو لوگوں کو گرفتار کرنے کا شوق ہی بہت ہے، پورا پاکستان جیل بھرو تحریک پر نظریں رکھے ہوئے ہے،فواد چودھری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو صدارت کی آفر بطور رشوت دی گئی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے اپنے عہدے کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ان کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی خدمات ان گنت ہیں،

بیوروکریسی سیاسی معاملات سے علیحدہ رہے، جس طرح ہندوستان کا وزیر داخلہ مقبوضہ کشمیر میں بات کرتا ہے اسی قسم کا رویہ رانا ثنا اللہ کا ہے، جتنی عوام سے نفرت پی ڈی ایم گورنمنٹ نے ظاہر کی اتنی کسی نے نہیں کی،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن 61لوگوں نے کل اجلاس میں شرکت کی یہ عوام کے دشمن ہیں، سپیکر، زرداری اور شہباز شریف کو پسینے کیوں آئے ہوئے ہیں، یہ اعتماد کا ووٹ روکنے کیلئے ڈرامے کر رہے ہیں۔