رابی پیرزادہ 42

رابی پیرزادہ نے شادی کے بعد ماضی کے تمام دوستوں سے کنارہ کشی کر لی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شوبز سے دوری اختیار کرنے والی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ماضی کے تمام دوستوں سے بھی کنارہ کشی کر لی ۔ اس حوالے سے ان کے ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی کے بعد بہت سے دوستوں سے رابطے ختم کر دئیے تھے اور اپنی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز کر رکھی تھی تاہم ا س دوران وہ چند دوستوں سے رابطے میں تھیں تاہم اب شادی کے بعد انہوںنے ان دوستوں سے بھی رابطے مکمل ختم کر دئیے ہیں ۔

دوسری جانب ماضی میں رابی پیرزادہ کے قریب رہنے والے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب آپ کو سہارے کی ضرورت ہو تو آپ رابطے میں رہیں اور جب وقت نکل جائے تو آپ دوستوںکو نظر انداز کر دیں یہ کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں ۔یہ اچھی بات ہے کہ رابی پیرزادہ نے دوبارہ اپنا گھر بسا لیا ہے لیکن دوستوں کی ان کے لئے ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں