ذکاء اشرف 115

ذکاء اشرف آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کیلئے آج جنوبی افریقا روانہ ہونگے

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئے (آج) جمعہ کو ذکاء اشرف جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے ہمراہ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی جائیں گے۔آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز 10 سے 13 جولائی تک جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگز میں اہم امور زیرِ بحث آئیں گے جبکہ اس دوران سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے ممبرز کو بریف کرے گا جبکہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی کے عہدے داران ممبرز ممالک کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے میچز میں اضافے اور دیگر امور پر بھی اے سی سی کے ممبرز سے سائیڈ لائنز پر بات ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں