گلگت(رپورٹنگ آن لائن)ضلع دیامر کے نواحی گاں بونر داس میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جابحق ہوگئے ہیں ۔
واقعہ صبح فجر کے وقت پیش آیا ، مقامی شخص فراز کے مکان کے گاڈز ٹونے سے چھت گر گئی جس کے نیچے دب کر ماں چار بچوں اور چار بچیوں سمیت جاں بحق ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور مقامی رضا کار فوری موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو چلاس ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں معمول کی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ واقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے