ہمایوں سعید

دی کرائون میں ہمایوں سعید کے لیڈی ڈیانا کو دیے گئے بوسے کے چرچے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)نیٹ فلیکس کی برطانوی شاہی خاندان پر بنائی گئی متنازع ویب سیریز دی کرائون کے پانچویں سیزن کی تمام یعنی 10ہی اقساط کو برطانیہ میں ریلیز کردیا گیا جبکہ اسے دیگر ممالک میں بھی سلسلہ وار ریلیز کیا جا رہا ہے۔دی کرائون کے پانچویں سیزن کو 9نومبر سے برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بیک وقت نیٹ فلیکس پر ریلیز گیا تھا اور پورے سیزن کو ایک ہی دن میں نشر کیا گیا تھا۔دی کرائون کے اس سیزن کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بھی اداکاری کی اور ان کے کردار کو ساتویں قسط میں دکھایا گیا ہے۔ہمایوں سعید نے ویب سیریز میں پاکستانی نژاد ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے، جن سے لیڈی ڈیانا کو عشق ہوگیا تھا۔ویب سیریز کی ساتویں قسط میں لیڈی ڈیانا اور ڈاکٹر حسنات کے درمیان نہ صرف رومانوی تعلقات کو دکھایا گیا بلکہ ان کے بعض رومانوی مناظر کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور ہمایوں سعید کی تعریفیں کی گئیں۔

دی کراون کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا اور دودی الفید کے تعلقات کو 10ویں قسط میں دکھایا گیا ہے،ویب سیریز کی پانچویں اور چھٹی قسط میں لیڈی ڈیانا کی شوہر سے طلاق اور کشیدگی کے معاملات کو دکھایا گیا ہے۔دی کرائون کے پانچویں سیزن کی ساتویں قسط میں ڈاکٹر حسنات یعنی ہمایوں سعید کے لیڈی ڈیانا کے ساتھ فلمائے گئے رومانوی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔زیادہ تر صارفین نے ہمایوں سعید کی جانب سے لیڈی ڈیانا کو بوسہ دینے کے منظر کے سکرین شاٹس اور ویڈیو کلپس شیئر کرکے ان پر دلچسپ تبصرے کئے۔