سرفراز بگٹی 20

دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس افسران، اہلکار قوم کا فخر ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ 31 جنوری کو دہشت گردی کے واقعات میں شہید پولیس افسران اور اہلکار قوم کا فخر ہیں۔ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت ان کی مدد اور سرپرستی جاری رکھے گی۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسر پیکار ہر سپاہی کو مزید مضبوط اور بااختیار بنایا جائے گا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو توڑ کر علیحدہ ملک بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، ریاست پوری قوت سے دہشت گردوں کو جواب دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں