اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے رزمک ، شمالی وزستان میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ معصوم شہریوں کے جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔