اوکاڑہ
( شیر محمد)صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے متوسط گھرانوں کی بچیوں پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کی سلامی کارڈز کا تحفہ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے بہترین فلاحی اقدام پر شادیوں کے جوڑوں اور ان کے اہل خانہ نے اظہار تشکر کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا دھی رانی پروگرام عوام کے دلوں کی اواز بن چکا ہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ اس پروگرام سے پنجاب کی ہزاروں بیٹیوں کے خواب حقیقت میں بدل چکے ہیں، گراس روڈ لیول پر متوسط گھرانوں کی بیٹیوں تک حکومتی ثمرات منتقل ہو رہے ہیں، دھی رانی پروگرام کے ذریعے آئندہ سال پانچ ہزار شادیاں کروائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ بچیوں کا مستفید کرانے کے احکامات دیے ہیں، وزیراعلیٰ کے اسلامی فلاحی ریاست کے ویژن کے تحت اج پنجاب کی ہزاروں بیٹیوں کی انکھوں میں خوشیاں ہیں، متوسط گھرانے کی بچیوں کے والدین ہاتھ اٹھا کر وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، دھی رانی پروگرام کے تحت مختلف مذاہب کی بیٹیوں کی ذمہ داری ادا کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بحیثیت صوبائی وزیر پنجاب کی بیٹیوں کی خدمت بھائی سے روحانی سکون ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے حقیقی معنوں میں ان کی ماں ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، پنجاب کی عوام کی خدمت کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے اوکاڑہ کی دھی رانیوں کو وداع کرنے کے لیے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، لیگی رہنما راؤ محمد اجمل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خاں، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری جاوید اختر سمیت دیگر محکموں کے افسران اور جوڑوں کے اہل خانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی