عباس عراقچی 12

دھمکیوں پر سرجھکانا ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے سامنے سرجھکانا سرے سے ہمارے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ منصفانہ معاہدے کے لیے جنیوا آئے ہیں،

دھمکیوں کے آگے سرنہیں جھکائیں گے،عباس عراقچی نے کہا کہ منصفانہ اور متوازن معاہدے کے لیے یہاں آئے ہیں منصفانہ اور متوازن معاہدے کے حصول کے لیے حقیقی اقدامات میرے دورہ جینوا کا ایجنڈا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں