شہباز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، وزیراعظم کا بیان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین بینک آف پنجاب اور سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن، صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے مرحوم صفدر جاوید سید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعاء کی اور کہاکہ صفدر جاوید سید ایک قابل، ایماندار اور مخلص افسر تھے۔

شہبازشریف نے کہاکہ مرحوم صفدر جاوید سید کی زندگی نئے آنے والے افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔