جوڈیشل الاؤنس 104

دوہرے قتل کیس میں 2ملزمان کو دو ،دو بار سزائے موت کی سزا سنا دی گئی

پھولنگر( رپورٹنگ آن لائن) عدالت نے دوہرے قتل کیس میں 2ملزمان کو دو ،دو بار سزائے موت کی سزا سنا دی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی ملک نعیم شوکت نے باپ بیٹے کشمیرا مسیح اور راشد مسیح کے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان فیصل مسیح اور پطرس مسیح کو دو، دو بار سزائے موت کی سزا سنا گئی ۔

عدالت نے دونوں ملزمان پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی عائد کی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ، چھ ماہ کی قید بھگتنا ہوگی ۔جون 2024ء میں ان ملزمان نے پیشی سے واپسی گھر جاتے ہوئے تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں فائرنگ کرکے دونوں باپ اور بیٹا کو قتل کردیا تھا ۔دوران فیصلہ عدالت کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں