دوسرے ٹیسٹ 188

دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کپتان بابراعظم کے ساتھ ایک موقع پر ہدف حاصل کرنا بھی سوچا تھا،محمد رضوان

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کپتان بابراعظم کے ساتھ ایک موقع پر ہدف حاصل کرنا بھی سوچا تھا۔دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ ہدف حاصل کرنے کا منصوبہ اس لیے ترک کرنا پڑا کیونکہ گیند بہت پرانا ہوگیا تھا اور پچ پر گڑبڑ بھی کر رہا تھا، بہرحال ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب چلتا رہتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ پہلی اننگز میں 148 رنز پر آؤٹ ہونا اور اسکے بعد 506 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے پانچ سیشن کھیلنا آسان کام نہیں تھا تاہم جتنا میچ اختتام کی طرف جاتا ہے، اتنا دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔

بابراعظم سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ کپتان بابراعظم دنیا کے ورلڈ نمبر ون پلیئر ہیں اور ہم دونوں کے درمیان قائم ہونے والی شراکت بہترین رابطے کا نتیجہ ہے۔محمد رضوان نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا جیسی ورلڈ نمبر ون ٹیم کے خلاف کھیلنا مشکل کام تھا تاہم اسی ٹیسٹ نے ہماری ٹیم کو آگے لیکر جانا ہے، آسٹریلیا نے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں