اجتماعی زیادتی

دوست نے ساتھی سے ملکر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور کے علاقے میں ملت پارک کی رہائشی لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی مہنگی پڑ گئی، دوست نے ساتھی سے ملکر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ میری 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی، شیراز نے مجھے ملنے کیلئے سمن آباد بلایا۔ جب میں پہنچی تو گاڑی میں زبردستی بٹھا لیا، جس میں اسکے 2 دوست بھی تھے۔

شیراز نے اپنے دوست کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں زیادتی کی۔متاثرہ لڑکی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ ملت پارک میں درخواست دیدی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل کروانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔