حافظ آباد 38

دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائیے نہیں بدلے جا سکتے – آصف چٹھہ ایڈووکیٹ

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف ILF وکلاء کا احتجاج
حافظ آباد(رپورٹنگ آن لائن)ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے خلاف حافظ آباد میں وکلاء نے احتجاجی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس بار روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت آئی ایل ایف (ILF) کے ضلعی صدر محمد آصف چٹھہ ایڈووکیٹ نے کی ۔ اور کہا پاکستان کو ایران کا ساتھ دینا چاہیے۔ اور دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائیے نہیں بدلے جا سکتے۔ ایران ہمارا برادر اسلامی ہمسائیہ ملک ہے۔
حافظ آباد
اجلاس میں وکلاء نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پوری دنیا کے امن کو متاثر کر سکتی ہے۔

اس موقع پر محمد آصف چٹھہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرانے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کرے۔ مقررین نے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید علی خامنہ ای کی شہادت ایک عظیم قربانی ہے۔ مسلم دنیا کو اس نازک صورتحال میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
اجلاس کا آغاز میڈیا سیکرٹری حافظ حسان ایڈووکیٹ کی جانب سے کی گئی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جبکہ بار کے نائب صدر نے بارگاہ رسالت ؐ میں ھدیہ نعت پیش کیا ۔۔۔۔ اجلاس کے آخرمیں بار کے سابق صدر نے سید علی خامنہ ای اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے ممبر پنجاب با کونسل شعیب بھٹی ایڈووکیٹ نے دعا کروائی۔ اجلاس میں وکلاء کی کثیر تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں