قومی اسکواڈ 160

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل مثبت آنے والے رکن کے دو ٹیسٹ منفی آ گئے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن (جس کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا) کے اب دو ٹیسٹ منفی آچکے ہیں۔لہٰذا وہ رکن 23 مارچ کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائے گا، جہاں 24 گھنٹے آئسولیشن میں گزارنے کے بعد اس کے اگلے 2 ٹیسٹ 24 مارچ کو کیے جائیں گے۔اگر ان دونوں ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آتے ہیں تو وہ رکن قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوجائے گا۔ دوسری طرف، قومی اسکواڈ میں شامل بقیہ 34 اراکین کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ان تمام ارکان کی چوتھی اور آخری ٹیسٹنگ اب 24 مارچ کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں