کینبرا(رپورٹنگ آن لائن ) دورہ بھارت کے لیے آسٹریلیا نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ڈیوڈ وارنر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورہ بھارت کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، فاسٹ بولر پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔فاسٹ بولر مچل اسٹارک پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے، وہ انگلی کی انجری کا شکار ہیں، مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ 18رکنی اسکواڈ میں 4اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے، نیتھن لائن کے ساتھ ٹوڈ مرفی، اشٹن اگر اور مچل سویپسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ پیٹر ہینڈز کومب بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ 9 فروری سے بنگلور میں شروع ہو گا، دوسرا ٹیسٹ 17فروری سے دہلی اور تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 9 مارچ سے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تین ون ڈے میچز 17، 19اور 22مارچ کو کھیلے جائیں گے۔