دودھ کی پیداوار 175

دودھ کی پیداوار کے حوالہ سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے، رپورٹ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)دودھ کی پیداوار کے حوالہ سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔ ڈیری سیکٹر میں ویلیو چین کی سہولیات سے دودھ کی قومی پیداوار کے ایک تہائی حصہ کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ امریکی ادارہ برائے خوراک وزراعت ( ایف اے او) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دودھ کی سالانہ پیداوار 60 ملین ٹن سالانہ ہے جس میں سے صرف 3 فیصد دودھ ہی پراسیس کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں دودھ کی کل پیداوار کا تقریبا 80 فیصد حصہ چھوٹے ڈیری فارمز سے حاصل ہوتا ہے جن کے پالے گئے مویشیوں کی تعداد اوسطا 10 سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق دودھ کی مجموعی قومی پیداوار میں درمیانے اور بڑے فارمرز کا حصہ ایک فیصد کے قریب ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں فی جانور دودھ کی پیداوار 20 تا 25 فیصد فی جانور حاصل ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پراسیسنگ اور ویلیو چین کی سہولیات کی کمی کے باعث پاکستان میں دودھ کی کل پیداوار کا تیسرا حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔ ایف اے او نے کہا ہےکہ ڈیری کے شعبہ میں ویلیو چین کی سہولیات کی فراہمی سے دودھ کے ضیاع کو روکنے کے ساتھ ساتھ غذائی ضروریات کی تکمیل اور بالخصوص بچوں میں غذائی قلت کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں