ٹرائیکا اجلاس 144

دوحہ میں افغان صورتحال کے حوالے سے ٹرائیکا اجلاس 11اگست کو ہو گا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ دوحہ میں افغان صورتحال کے حوالے سے ٹرائیکا اجلاس 11اگست کو ہو گا، ٹرائیکا فورم افغان امن کےلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان ٹرائیکا فورم کا ممبر ہے اور گزشتہ اجلاس میں بھی شامل رہا ہے۔

منگل کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دوحہ میں افغان صورتحال کے حوالے سے ٹرائیکا اجلاس 11اگست کو ہو گا، ٹرائیکا فورم افغان امن کےلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان ٹرائیکا فورم کا ممبر ہے اور گزشتہ اجلاس میں بھی شامل رہا ہے،افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں کوئی فوجی حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت ہونی چاہیے،ٹرائیکا اجلاس کے ذریعے افغان مسئلے کے حل کی راہ ہموار ہو گی،اس اجلاس سے افغان امن عمل کو نئی توانائی ملنے کی توقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں