زارااکبر 174

دو سال سے لندن میں مقیم زارااکبر نے دسمبر میں وطن واپسی کی منصوبہ بندی شروع کر دی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)مختلف پراجیکٹس کے سلسلہ میں گزشتہ دو سال سے لندن میں مقیم اداکارہ زارااکبر نے دسمبر میں وطن واپسی کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔

اداکارہ زارا اکبر نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک فلم کے ساتھ دیگر پراجیکٹس میں کام کر رہی ہوں اور قوی امید ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں تمام کام سمیٹ لیا جائے گا اور میں دسمبر کے آخر میں پاکستان آئوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک قیام کے دوران پاکستان کی بہت یاد آتی ہے لیکن رزق کے حصول کیلئے آپ کو محنت کرنا پڑتی ہے ۔اپن اہل خانہ اور دوستوں سے فون اور وٹس ایپ پر رابطہ ہیلیکن اس کے باوجود ان سے ملنے کیلئے بے چین ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں