توانائی 29

دنیابھرمیں دسمبر کے مہینے میں توانائی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی،عالمی بینک

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)دنیابھرمیں دسمبر کے مہینے میں توانائی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

یہ بات عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ پینک شیٹ رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں توانائی کی قیمتوں میں 1.3فیصدکی کمی ہوئی جس کی بڑی وجہ یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں می 9 فیصد اور آسٹریلیا میں کوئلے کی قیمتوں میں 4.4 فیصد کی کمی ہے تاہم اس مجموعی کمی کو جزوی طور پر امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں 12.1 فیصد اضافے نے متوازن کیا، رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے کے برعکس نان انرجی پرائس انڈیکس میں 1.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔زرعی قیمتوں کا مجموعی اشاریہ دسمبر میں 0.4 فیصد کم ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خوراک کی قیمتیں تقریباً مستحکم رہیں اور ان میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مشروبات کی قیمتوں میں 3.8 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،اسی دوران خام مال کی قیمتوں میں تقریباً 1 فیصد اضافہ اورکھاد کی قیمتوں میں 5.5 فیصد کمی رپورٹ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں دھاتوں کی قیمتوں میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹن کی قیمتوں میں 11.5 فیصد اور تانبہ کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ ہوا تاہم سیسے کی قیمتوں میں 2.9 فیصد کمی ہوئی، قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں دسمبر کے دوران 8.4 فیصد اضافہ ہوا جو سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں