وزیر خارجہ

دنیا کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلی اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہے کہ دنیا کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلی اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ اس وقت دنیا بھر کو ماحولیاتی تبدیلی، کورونا اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔