ہومیو پیتھک طریقہ علاج

دنیا بھر میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا عالمی دن ورلڈ ہومیو پیتھی ڈی10اپریل کو منایا جائے گا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا عالمی دن ورلڈ ہومیو پیتھی ڈی10اپریل کو منایا جائے گااس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ہیومیوڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی

۔ہر سال دس اپریل کو یہ عالمی دن ہومیو پیتھی طریقہ علاج کے بانیڈاکٹر فریڈریچ سیموئیل ہانمن کے یوم پیدائش کے موقع پر10اپریل کو منایا جاتا ہے۔ہومیو پیتھک ایسا طریقہ علاج ہے جس میںبالعموم ادویات بیماری کے نام سے نہیںتجویز کی جاتیں بلکہ مریض کی علامات سے تجویز کی جاتی ہیں۔