کوویڈ۔19 124

دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کیسز کی تعداد 23 کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(ر پورٹنگ آن لائن)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 23 کروڑ 11 لاکھ 23 ہزار 730 تک پہنچ گئی ہے۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 25ستمبر کو پاکستانی وقت پر صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 4 کروڑ 28 لاکھ 53 ہزار 724 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 3 کروڑ 35 لاکھ 94 ہزار 803 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 13 لاکھ 27 ہزار 616 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

برطانیہ 76 لاکھ 37 ہزار 314 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے ، روس 72 لاکھ 69 ہزار 514 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور فرانس 70 لاکھ 75 ہزار 305 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ترکی 69 لاکھ 87 ہزار 464 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، ایران 55 لاکھ 8 ہزار 885 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ ارجنٹائن 52 لاکھ 48 ہزار 847 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں