چینی موبائل فونز 109

دنیا بھر میں چینی موبائل فونز کی طلب میں اضافہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، دنیا بھر میں چینی موبائل فونز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی تحقیقی ادارے کائونٹر پوائنٹ کے مطابق چین کے مختلف موبائل برینڈزکی طلب 29 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد ہو گئی، سام سنگ کی طلب دو فیصد کی کمی سے 18 فیصد رہی۔

قدرے سستے موبائل 16 ای کی لانچ سے آئی فون کی طلب 19 فیصد پر برقراررہی، عالمی تحقیقی ادارے کائونٹر پوائنٹ نے اعداد و شمارجاری کر دئیے۔عالمی تحقیقاتی ادارے کائونٹرپوائنٹ کے اعداد و شمارمیں ٹیرف کی جنگ کی وجہ سے موبائل کی طلب میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں