بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے الاسان اواتارا کو جمہوریہ کوٹ ڈی آئیوری کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔ پیر کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور کوٹ ڈی آئیوری جدیدیت کی راہ میں ساتھی اور اچھے شراکت دار ہیں۔
مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجہ خیز ثمرات کے ساتھ دو طرفہ تعلقات نے ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے اور دونوں جانب کے عوام کے درمیان دوستی کو تیزی سے فروغ حاصل ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا ایک تیز رفتار تبدیلی سے گزر رہی ہے، اور گلوبل ساؤتھ غیر معمولی طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ وہ چین اور کوٹ ڈی آئیوری کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے اور گلوبل ساؤتھ میں یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے نو منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔