واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی صبح باضابطہ اعلان کیا ہے کہ وسطی ایشائی ملک قازقستان نے ابراہم معاہدے میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بتایا کہ ان کی ایک نہایت خوشگوار ٹیلیفونک گفتگو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور قازق صدر قاسم جومارت توقایف کے درمیان ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ قازقستان ان کی دوسری مدتِ صدارت میں ابراہم معاہدوں میں شامل ہونے والا پہلا ملک ہے اور یہ ان ممالک میں سے پہلا ہے جو مستقبل میں اس معاہدے کا حصہ بنیں گے۔ٹرمپ نے اسے دنیا میں امن اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اب امن اور خوشحالی کی سمت بڑھ رہی ہے۔









