دمام(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے مشرقی صوبے الشرقیہ کا سب سے بڑا شہر دمام اپنی عالمی سطح کی نئی شہری پہچان کے لیے تیار ہے، جس کا محور المدین العالمی پروجیکٹ ہے۔
میڈیارپورتس کے مطابق یہ منصوبہ تفریح، ثقافت، تجارت اور سرمایہ کاری کو ایک جدید شہری ماحول میں یکجا کرتا ہے اور سعودی عرب کے وژن 2030 پروگرام کے تحت معیاری زندگی اور مقامی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم قدم ہے۔
یہ پروجیکٹ وزارتِ بلدیات، دیہی امور اور رہائش کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد دمام کو ایک عالمی معیار کا شہری مرکز بنانا اور اسے خلیجی خطے کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں نمایاں کرنا ہے۔









