احسن اقبال 288

دشمن نے کشمیر پر قبضہ کرلیا ، حکومت نے ہاتھوں میں چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں، احسن اقبال

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے صرف ایل این جی شعبے میں 122ارب روپے نقصان پہنچا ہے، چینی اور آٹا کرائسس میں 400ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، وزیراعظم اور وزیر ہوابازی غلط بیانات کی وجہ سے پی آئی اے اورپوری ہوا بازی کی صنعت کو تباہ کیا گیا ہے،

آج پاکستانی ایئر لائنز کی روپس میں یورپین فلائٹس چل رہی ہیں، ملک میں ایک اناڑی کو مسلط کر کے ترقی کی سمت کو تباہ کر دیا گیا ہے، گندم میں خود کفیل ملک آج گندم درآمد کررہا ہے، چینی اور کپاس درآمد کررہا ہے جبکہ فوڈ سیکیورٹی تباہ ہو چکی ہے، ملک موجودہ حکومت کی وجہ سے انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے اور دشمن کو جرات ہوئی ہے کہ کشمیر پر قبضہ کرلیا ، حکومت خاموش بیٹھی ہے اور ہاتھوں میں جوڑیاں پہنی ہوئی ہیں۔ پیر کو رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ حکومت وہ معیشت چھوڑ کر گئے تھے جس پر عالمی بینک نے اندازہ لگایا تھا کہ آئندہ دو سالوں میں اس کی گروتھ 6 فیصد ہو جائے گی لیکن موجودہ حکومت نے اس معیشت کو کریش کر کے منفی میں پھینک دیا ہے اور دنیا میں معیشت کی 6فیصد گرنے کی مثال کہیں پر بھی نہیں ہے،

اب عمران نیازی خود تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستانی معیشت کی تباہی میں ان کا ہاتھ ہے، یہ بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں بہت تاخیر کی جبکہ اس تاخیر کا خمیازہ آج پاکستان بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے صرف ایل این جی شعبے میں 122ارب روپے نقصان پہنچا ہے، چین یاور آٹا کرائسس میں 400ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، وزیراعظم اور وزیر ہوابازی غلط بیانات کی وجہ سے پی آئی اے اورپوری ہوا بازی کی صنعت کو تباہ کیا گیا ہے، آج پاکستانی ایئر لائنز کی روپس میں یورپین فلائٹس چل رہی ہیں، جس سے پاکستان کا زرمبادلہ یورپین ایئر لائنز کے پاس جا رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں ایک اناڑی کو مسلط کر کے ترقی کی سمت کو تباہ کر دیا گیا ہے،

مسلم لیگ نون پانچ سال محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر کھڑا کیا تھا لیکن یہحکومت ہر چیز میں جواب یہ دیتی ہے کہ پچھلی حکومت نے معیشت کو تباہ کیا، عوام سے پوچھتے ہیں کہ کیا گروتھ ریٹ کو 3فیصد سے 5فیصد تک لے جانا مہنگائی کے جن کو بونل میں بند کرنا ، سی پیک کے ذریعے چینی سرمایہ کاری کولانا، نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار پیدا کرنا تباہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک کے ہوتے ہوئے تباہ کر دیا گیا ہے، گندم میںخود کفیل ملک آج گندم درآمد کررہا ہے، چینی اور کپاس درآمد کررہا ہے جبکہ فوڈ سیکیورٹی تباہ ہو چکی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج ملک کی خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے دوست ملک فاصلے پر چئے گئے ہیں،

ہندوستان نے کشمیر کو ہڑپ کرلیا ہے اور ڈیڑھ سال میں سوائے سوشل میڈیا ٹرینڈ بنانے کے حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کےلئے خطرہ ہے، سیاست تباہ ہو چکی ہے اور ملکی سلامتی کےلئے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کادفاع ٹینک اور توپ سے نہیں ہوتا، ملک کا دفاع سیاست، معیشت اور دفاع کے پہلے مل کر چلتے ہیں، صرف اکیلی فوج ملک کا دفاع نہیں کر سکتی ہے، اگر اس کی نیت میں معیشت اور سیاست کا استحکام نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک موجودہ حکومت کی وجہ سے انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے اور دشمنکو جرات ہوئی ہے کہ کشمیر پر حملہ کرلیا ہے جبکہ حکومت خاموش بیٹھی ہے اور ہاتھوں میں جوڑیاں پہنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ یہ ہے کہ ترقی کرتی معیشت اور خارجہ پالیسی میں دنیا سے تعلقات میں بہتری کے باوجود الیکشن میں دھاندلی سے نا اہل، نالائق کو کیوں مسلط کیا گیا اور پاکستان کی ترقی کے سفر کو کیوں تباہ کیا گیا جبکہ مسلم لیگ نون کے ورکنگ کمیشن اجلاس میں نواز شریف کے بیانیے کی مکمل حمایت کی گئی ہے اور وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے نظام کو آئین کے مطابق چلانے کےلئے درست کیا جائے، تمام قومی ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور اسٹیبلشمنٹ ،انٹیلی جنس اداروں کی سیاست میں عمل دخل کو بند کیا جائے، جس سے ملک کا فائدہ ہے اور ملکی دفاعی اداروں کی نیک نامی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نون لیگ کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی 31 دسمبر تک پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرا دیں گے اور پارٹی قیادت کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ یہ استعفے سپیکر صوبائی و قومی اسمبلی کو بھجوا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں