مجتبیٰ خامنہ ای 18

دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کو دشمن کی دھمکیوں کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دینے کا حکم دے دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی خطرے کا جواب جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر دیا جائے، امریکی اور اسرائیلی دشمن کے تمام مادی اور غیر مادی اثاثے ایرانی افواج کی دسترس میں ہونے چاہئیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں، دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا۔ایرانی سپریم لیڈر نے دفاعی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مسلح افواج کو امریکی اور اسرائیلی اثاثوں سے متعلق فوجی اہداف کی فہرست مکمل طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں