لاہور( ر پورٹنگ آن لائن )کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ میں اس وقت دس مختلف این جی اوزکے ساتھ مل کر انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور مجھے اس پر دلی اطمینان ہے ،خدا کی ذات کا کرم ہے کہ اس نے مجھ نا چیز کو انسانیت کی خدمت کرنے کی ہمت اور توفیق دی اور جب تک میری سانسیں باقی ہیںمیں یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے بے پنا ہ عزت اور شہرت دی ہے اور اگرمیں اسے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال میں لے آئوں تو یہ میری بڑی کامیابی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بہت سے نامور لوگ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت دے اوران کے مال و دولت میں برکت ڈالے تاکہ یہ لوگ مزید دلجمی سے پسے ہوئے طبقات کی مدد کریں۔