شیخ حمدان بن محمد

دبئی کی معیشت میں 6 ماہ کے دوران 4.4 فیصد اضافہ

دبئی (رپورٹنگ آن لائن )دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کہا کہ دبئی کی معیشت میں 6 ماہ کے دوران 4.4 فیصد اضافہ ہوا، دبئی کی جی ڈی پی 241 ارب درہم تک پہنچ گئی۔

دبئی کی معاشی بہتری پر ایک بیان میں شیخ حمدان بن محمد نے کہا کہ دبئی میں 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 4 اعشاریہ7 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 431 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی گئی،1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاح دبئی آئے۔

شیخ حمدان بن محمد نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 20 فیصد اور تعمیراتی سیکٹر میں 8 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا۔