دبئی (ر پورٹنگ آن لائن)دبئی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے دوران شاہد آفریدی جذباتی ہوگئے اور اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام بھی بھیج دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار شاہد خان آفریدی نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ براہ راست دیکھا ۔
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی گرائونڈ میں کھیل کر انجوائے کرتے تھے، آج ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کررہا ہوں۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔









