اداکارہ میرا 253

دامن صاف ہے ، میرا نے فراڈ کے الزام کی تردید کر دی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ااداکارہ میرا نے اپنے اوپر لگنے والے فراڈ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دامن صاف ہے اور میں نے کسی کے پیسے نہیں کھائے ۔ کوریو گرافر لاڈا کی جانب سے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم قرار دے کر امداد حاصل کرنے کے الزام پر میرا نے کہا کہ یہ قول سو فیصد درست ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو ۔ میرا دامن بالکل صاف ہے اور می ںنے کسی سے کوئی پیسے منگوائے اور نہ کسی کے پیسے کھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات پریس کانفرنس میں دوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں