محسن نقوی

داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی خلاف ہمارے مضبوط عزم کی عکاس ہیں، امن کیلئے وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں،قوم شہداء کے خاندانوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی۔