(ن)لیگ

خیبرپختونخوا میں 8سال سے عمران خان کی حکومت ہے، ان کا سپریم کورٹ میں بیان افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 8سال سے عمران خان کی حکومت ہے،عمران خان کا سپریم کورٹ میں بیان افسوسناک ہے، نواز شریف نے سانحہ اے پی ایس کے بعد ملکی قیادت اور قوم کو متحد کیا،سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 8سال سے عمران خان کی حکومت ہے لیکن عمران خان کا سپریم کورٹ میں بیان افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سانحہ اے پی ایس کے بعد ملکی قیادت اور قوم کو متحد کیا،سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیا سپریم کورٹ بتائے گی کہ انہیں کیا کرنا ہے، خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت تھی تو بتائیں اے پی ایس کے شہداءکےلئے کیا کیا، نیشنل ایکشن پلان کو عمران خان نے دفن کیا، جب عمران خان وزیراعظم بنے تو انہوں نے تمام چیزوں کو دفن کر دیا، عمران خان وزیراعظم ہیں اور کہتے ہیں کہ نواز شریف سے پوچھیں کہ کیا ہوا تھا، عمران خان صاحب گھر جائیں، نواز شریف اب بھی سب کچھ کر لیں گے پہلے بھی کیا تھا۔