سہیل آفریدی 36

خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

مینگورہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ہے، یہ لوگ مجھے نااہل کرنا چاہتے ہیں۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور احتجاج کا اختیار محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصرعباس کو دیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ووٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے، جو بھی بات ہوگی، وہ ثبوت کے ساتھ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں تیراہ کے لوگوں کے ساتھ جرگہ کروں گا اور خود وہاں جاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں