رانا ثناء اللہ 6

خیبر پختونخوا حکومت، گورنر راج لگانے کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے تاہم اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی طور پر کسی بھی صوبے میں جن وجوہات کی بنیاد پر گورنر راج لگا سکتی ہے ، خیبر پختونخوا حکومت ان تمام شرائط پر پورا اترتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، تاہم اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن یہ فیصلہ ہو بھی سکتا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلائی جا رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں