یومِ یکجہتی کشمیر 33

خیبر پختونخوا اسمبلی میں یومِ یکجہتی کشمیر سے متعلق قرارداد منظور

پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں یومِ یکجہتی کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

اِسی طرح متن میں کہا گیا کہ کشمیری عوام پر ظلم و جبر عالمی قوانین اور اِنسانی اقدار کے منافی ہے، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، قرارداد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

قرارداد میں کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں تشویشناک ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں