لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپنے خون کے آخری قطرے تک ہم ملک کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے، ہفتہ کو پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام غداروں کومعاف نہیں کریں گے، یہ عوام ان سے ایک ایک ظلم اور غداری کاحساب لیں گے کیونکہ عوام اب صرف ایک نام سے واقف ہے وہ ہے “عمران خان۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت کی جانب سے فیاض چوہان ، مسرت چیمہ، راجہ بشارت،چوہدری ظہیر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی گئیں۔ملزمان کا موقف تھا کہ اسمبلی کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں، سیاسی مخالفت میں مقدمہ درج کیا گیا۔