خواجہ آصف 193

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت یکم جون کو ہوگی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نون لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی درخواست ضمانت یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا،واضح رہے کہ خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ لیگی رہنما خواجہ آصف نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں