خواجہ آصف 226

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت20 اپریل کو ہوگی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت20 اپریل کو ہوگی ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دورکنی بنچ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔اس سے قبل درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں