بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن کے انعقاد کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 38 ممالک کے 7,292 جواب دہندگان میں اس بات پر وسیع اتفاق رائے ہے کہ خواتین معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم قوت ہیں۔
سی جی ٹی این کی جانب سے اس سروے کے مطابق 74.9فیصد افراد خواتین سے متعلق معاملات پر توجہ دیتے ہیں اور ترقی پذیر ممالک میں یہ شرح 80.9فیصد ہو گئی ہے ۔ 86.1فیصد خواتین جواب دہندگان کا خیال ہے کہ خواتین کی خریدنے کی صلاحیت اور اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 76فیصد خواتین جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ فلموں اور ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں خواتین کے متنوع اور مضبوط کرداروں کی تشکیل اور پیشکش سے خواتین کے لئے سازگار سماجی ماحول کی تعمیر میں مدد ملتی ہے ۔
ترقی پذیر ممالک میں91.8فیصد جواب دہندگان خواتین کے روزگار میں مسلسل فروغ کی امید میں ہیں جبکہ 90.6 فیصد افراد خواتین کے سماجی تحفظ کے مسلسل بہتر ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔ سروے میں، ترقی پذیر ممالک کے 72.8 فیصد جواب دہندگان نے خواتین کو ہنر کی تربیت فراہم کرنے اور خواتین کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا ۔
ان جواب دہندگان نے خواتین کے ترقی کے چین کے تصورات اور اس مٰیں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی سراہا ہے۔ سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کا احاطہ کیا گیا اور جواب دہندگان کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان تھی ۔