اداکارہ ریشم 40

خلیل الرحمن قمر نے مجھ سے بدتمیزی کی ہے، اداکارہ ریشم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معروف پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ نامور ڈرامہ نویس اور مصنف خلیل الرحمن قمر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔

ریشم کئی دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے اس واقعے کے علاوہ خلیل الرحمن قمر کے کام پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میں پہلے ان کے مداحوں میں شامل تھی لیکن اب ان کی تحریروں کو متاثر کن نہیں سمجھتی۔ریشم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمن قمر اب صرف بھارتی فلموں کی کاپی کر رہے ہیں.

ان کے مکالمے اب خود ان کے خلاف جا رہے ہیں، ان کے قلم کی وہ طاقت نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔ریشم نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید کی دعوت پر ایک پارٹی میں شریک ہوئی جہاں خلیل الرحمن قمر بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے تمام مہمانوں کی طرح خلیل الرحمن قمر کو بھی سلام کیا لیکن انہوں نے انتہائی غیر شائستہ رویہ اختیار کیا اور میرے ساتھ بدتمیزی کی، میں اس رویے پر حیران رہ گئی اور خاموشی اختیار کر لی، ورنہ میں جانتی ہوں کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔

ریشم کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔کچھ صارفین نے ان کی حمایت کی ہے جبکہ کچھ نے خلیل الرحمن قمر کے دفاع میں بات کی ہے۔تاحال خلیل الرحمن قمر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم ان پر ماضی میں بھی کئی خواتین فنکاروں کے حوالے سے متنازع بیانات دینے کے الزامات لگ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں