ترکی الفیصل 13

خلیجی ممالک کی سلامتی کو ایک مستردشدہ ریاست کی جانب سے خطرہ ہے، سابق سعودی سفیر

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)امریکہ اور برطانیہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد سے خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو ایک مسترد شدہ ریاست کی جانب سے خطرہ درپیش ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ریاض کے ڈپلومیٹیک کوارٹر کے کلچرل پیلیس میں عرب نیوز کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہونے والی تقریب ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب کے دوران 9ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود فلسطینی رہنماں پر کئے گئے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور اس کے مکمل خاتمے کے معاہدے پر بات چیت کے لئے جمع ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں