میکسیکو سٹی( رپورٹنگ آن لائن)میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نیگوگل میپس کی جانب سے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے ۔
چینی میڈیا کے مطابق گوگل میپس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے بعد امریکی صارفین کے لئے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر دے گا۔ میکسیکو کی صدر نے گزشتہ روز معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئیے اس موضوع پر مزید قیاس آرائیاں نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خلیج کا نام تبدیل کرنے کا حالیہ ایگزیکٹو آرڈر صرف امریکی سرزمین پر لاگو ہوتا ہے لہذا یہ نام میکسیکو اور باقی دنیا کے لئے ایک جیسا ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ خلیج میکسیکو اب بھی خلیج میکسیکو ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی ایجنسیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے نقشوں اور دستاویزات پرخلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے خلیج امریکا کر دیں ۔