دبئی (ر پورٹنگ آن لائن)خلیج بنگال کے سمندر میں ہوا کے کم دباؤ 23 مئی تک طوفان میں بدلنے کا امکان ہے۔عالمی ماہرماحولیات مہیش پلاوات کے مطابق اس ممکنہ طوفان کا رخ مغربی بنگال یا بنگلا دیش کی طرف ہوگا جبکہ میانمار کے کچھ حصوں میں بھی طوفان اثر انداز ہوسکتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام یاس رکھا جائے گا، یاس عمان کا تجویز کردہ نام ہے جس کے معنی بے تاب کے ہیں۔خیال ہے کہ گزشتہ دنوں ہی سمندری طوفان تاؤتے بھارت کی ریاستوں سے ٹکرایا ہے جہاں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔









