مونس الہی 143

خصوصی عدالت کی ایف آئی اے کو مونس کی اشتہاری کارروائی کی نگرانی کی ہدایت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) اسپیشل سنٹرل عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہی کی اشتہاری کی کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔ پرویزالہی اور مونس الہی سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت کے تحریری حکمنامہ کے مطابق وزیرخارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ سے مطمن نہیں۔

تحریری حکم کے مطابق مونس کےاشتہاری کےنوٹسزکی تعمیل کی رپورٹ ابھی تک جمع نہیں ہوئی، اس طرح اشتہاری کی کارروائی کے قانون کی خلاف وزری ہورہی ہے، ڈائر یکٹر ایف آئی اے سختی سے قانونی طریقہ کارپرعملدرآمد کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں