خصوصی افراد 89

خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام کا پانچواں مرحلہ

اوکاڑہ
( شیر محمد)سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی تقسیم کی پروقار تقریب کیا گیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم پی اے میاں محمد منیر نے 80 خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کیے، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان نے حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی،

فلاحی پروگرام کے تحت خصوصی افراد میں الیکٹرک و مینول وہیل چیئرز، آلہ سماعت، بیساکھیاں اور دیگر آلات تقسیم کیے گئےمعاون آلات کی تقسیم پر خصوصی افراد اور ان کے لواحقین کا وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی شاندار منصوبے کے تحت ضلع بھر کے دور دراز علاقوں تک سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں، سول سوسائٹی بھی خصوصی افراد کی بہتری کے لیے محکموں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرے،

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت خصوصی افراد کی سپورٹ کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے، ایم پی اے میاں محمد منیر نے کہا کہ معاون آلات کی فراہمی سے خصوصی افراد کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی، فلاح و بہبود کے منصوبوں کے ذریعے خصوصی افراد کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں