تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، ایران پر حملے سے متعلق علاقائی ممالک کو امریکا پر دباو ڈالنا چاہیے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات کے بیچ ایران پر حملہ کرکے سفارت کاری کو دھوکا دیا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی حملے میں جاں بحق160 طالبات کی قبروں کی تصویرشئیرکردی اور کہا کہ یہ وہ ریسکیو ہیجس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔









