اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹینڈنٹ پر دباو ڈالنے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ پر دبا وڈالنے کی بجائے جان لیوا مہنگائی پر چیختی ہوئی عوام کا دباو محسوس کریں، خادم عوام شہباز شریف اور بے گناہ حمزہ شہباز پر سختیاں کرنے سے نواز شریف، مسلم لیگ (ن)اور عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے ،
ایک بیان میں انہوںنے کہا عمران صاحب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند میں لانے سے آپ کا گرتا ہوا اقتدار نہیں بچے گا،نا حق گرفتار شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ جیل میں عام قیدیوں سے بھی برا سلوک کر کے آٹا چینی چورخوش ہو رہے ہیں،عمران صاحب معیشت کی تباہی پر فکر مند نہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو زمین پر سلا کر خوش ہوتے ہیںآٹا چینی چور روزگار دینے کی حکمتِ عملی نہیں بناتے بلکہ شہباز شریف کو نماز کے لئے کرسی دینی ہے کہ نہیں کی حکمتِ عملی بناتے ہیں،آٹا چینی چور وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کو اپنی سب سے بڑی کامیابی سمجھتا ہے ،
کرائے کے ترجمان عوام کو ریلیف دینے کی خبر دینے کے بجائے “شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے؟” کی خبر رکھے ہوئے ہیںآٹا چینی ووٹ چور وزیراعظم اپنی سب سے بڑی کامیابی “شہباز شریف کے پاس ڈاکٹر نہ بیجھنے، کرسی نہ دینے ، کھانا نہیں دینا ، بکتر بند میں بیٹھانا ہے” کو سمجھتا ہے معیشت تباہ، روزگار تباہ ، سقوطِ کشمیر اور آٹا چینی چوری ہو جائے لیکن سیلیکٹڈ کو کوئی فکر نہیں سلیکٹڈ کو صرف یہ فکر کھائے جارہی ہے کہ “شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں کیسے رکھنا ہے” ملک پر کم ظرف نااہل اور ایسا کرپٹ سیلیکٹڈ ٹولا مسلط ہونا ملک کی بدقسمتی ہے جو سیاسی انتقام، حسد، ضد اور اپنی ناکامیوں کی آگ میں جل رہا ہے۔









